تازہ ترین
چائنا نیوز سروس کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شی چن پھنگ کا تہنیتی پیغام

چائنا نیوز سروس کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شی چن پھنگ کا تہنیتی پیغام

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے چائنا نیوز سروس کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اس میڈیا ادارے کے تمام کارکنوں کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

 شی چن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ ستر برسوں میں چائنا میڈیا سروس نے سمندر پار چینیوں کے لیے معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ شی چن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ اپنے قیام کی 70ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لے کر، چائنا نیوز سروس بین الاقوامی مواصلاتی نظام کو جدت دیتے ہوئے اپنی صلاحیت کو بہتر بنا ئے گی اور بیرون ملک چینی میڈیا سے فعال طور پر رابطے کرے گی۔

چین کی ایک قابل اعتبار، اچھی اور قابل احترام ساکھ کو پیش کیا جائے گا، اندرون اور بیرون ملک چینیوں کے اتحاد کے فروغ اور چینی اور غیرملکی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مزید بہتر کردار ادا کیا جائے گا۔ 23 تاریخ کی صبح بیجنگ میں چائنا نیوز سروس کی 70ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

بائیڈن کے لیے خطرے کی گھنٹی: امریکی ریاست ایریزونا میں پندرہ ہزار سے زائد ووٹرز کا نئی سیاسی جماعت پر اظہار اعتماد

امریکی ریاست ایریزونا میں 15ہزار سے زائد افراد نے جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے …

Show Buttons
Hide Buttons