تازہ ترین
"چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کا احترام اور حفاظت کی کامیابی" کے نام سے پروموشن میٹنگ کا جنیوا میں انعقاد

“چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کا احترام اور حفاظت کی کامیابی” کے نام سے پروموشن میٹنگ کا جنیوا میں انعقاد

مقامی وقت کے مطابق بائیس ستمبر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس کے دوران سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں تعینات چینی وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر  میں “چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کا احترام اور حفاظت کی کامیابی” کے نام سے پروموشن میٹنگ کا مشترکہ انعقاد کیا۔

پچاس سے زائد ممالک کے نمائندے، اعلیٰ سفارت کاروں، صحافیوں، غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں سمیت 100 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اقوام متحدہ میں تعینات چینی مستقل مندوب چھن شو نے کہا کہ چین کا سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ ہمیشہ سے عوام کو ترجیج دیتا ہے اور عوام کو خوشحال بنانے کے لیے بھر پور کوشش کرتا ہے۔ سنکیانگ میں معاشی و معاشرتی ترقی اور انسانی حقوق کی ترقی کی راہ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

تمام قومیتوں کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں، جو پہلے کبھی نہیں تھا۔ بعض مغربی ممالک اپنے سیاسی مقصد کے لیے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے شعبوں میں حاصل شدہ کامیابیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ یہ ممالک انسانی حقوق کے امور کو سیاسی رنگ دیتے ہیں اور انسانی حقوق کے امور سے وابستہ کثیرالجہتی پلیٹ فارم میں تصادم اور تنازعات پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

شرکا نے سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی، انسداد انتہاپسندی، ترقی، غربت کا خاتمہ، انسانی حقوق کی ترقی اور احترام سمیت شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو خوب سراہا۔ سنکیانگ کے امور پر چین کے منصفانہ موقف کی حمایت کی اور سنکیانگ کے امور سے استفادہ کرتے ہوئے چین کے داخلی امور میں مداخلت کے اعمال کی سخت مخالفت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons