افغانستان کے دارالحکومت کابل کی جامع مسجد ’’وزیر اکبر خان‘‘ میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کی وزیر اکبر خان جامع مسجد میں اس وقت دھماکا ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں لرز گئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ دو درجن سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔