تازہ ترین
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پیغام

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پیغام

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پشتون کلچرڈے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، ثقافت کسی بھی ملک یا قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ثقافتی اقدار کی اہمیت کو سمجھنا اور انہیں احترام کی نظر سے دیکھنا معاشروں کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنتا ہے، پشتون ثقافت کا اپنا رنگ ہے اور اس کے طور طریقوں میں محبت اور احترام، انکساری اور رواداری کا درس ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے میں اپنے پشتون بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، میرے لئے یہ بات انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ اس وقت پورے ملک میں پشتون کلچر ڈے کو جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، ہمیں اپنے پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینے کیلئے تمام قومیتوں کے اہم دنوں کو قومی سطح پر باضابطہ منانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور اسی طریقے سے ہی ہم قومی یکجہتی، اتحاد و یگانگت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں پشتون بہن بھائیوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت امن، محبت، روایات اور یکجہتی کی ثقافت ہے اور اس دن کو ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور کی جانب راغب کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons