پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں اطراف سے نجی شعبے کی فعال شرکت کے ذریعے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ٰیہ اتفاق رائے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر نیویارک میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کے دوران ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر اتفا ق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیزاورامریکا سے دوسرے ملک منتقل کرنے کاامکان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے دوسرے ملک …

Show Buttons
Hide Buttons