تازہ ترین

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے محکمہ بین الاقوامی رابطہ کی متاثرین سیلاب میں امداد کی تقسیم

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بین الاقوامی رابطہ نے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کو سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی سامان کا عطیہ کیا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کے توسط سے یہ امدادی سامان سندھ ،بلوچستان اور کے پی کے آفت زدہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا ۔ امداد کی پہلی کھیپ وصول کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پشتون خوا پیپلز نیشنل پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کا اجلاس بلوچستان پارلیمنٹ کی عمارت میں منعقد ہوا ۔ امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے قبائلی علاقے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی فراخدلانہ مدد کا شکریہ ادا کیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ تبادلوں کو مزید مضبوط کرنے اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons