تازہ ترین

تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے: سرگئی لاوروف

نیویارک میں اقوام متحدہ کے77ویں جنرل اسیمبلی اجلاس کے موقع پراپنے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر مغربی پابندیوں اور تائیوان معاملے پر امریکی مؤقف کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی فوجی امداد کی بات کرکے واشنگٹن دراصل تائیوان معاملے پر آگ سے کھیل رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں تائیوان کی فوجی مدد کے امکان پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا تھا کہ کسی غیر معمولی حملے کی صورت میں امریکی افواج یقینی طور پر تائیوان کا دفاع کریں گی۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کی ’’ون چائنا‘‘ پالیسی کی مکمل حمایت اور  امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آبنائے تائیوان پر سیٹلائیٹس کے ذریعے امریکی حکام کی اشتعال انگیزیوں کی شدید الفاظ میں مزمت  اور چین کی ’’ون چائنا پالیسی‘‘ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

آئی سی سی کے سربراہ کا دورہ لاہور، پی سی بی کا عالمی کپ کیلئے مؤقف کا اعادہ

مذاکرات کا دوسرا دور 31 مئی کو ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ اور دورہ پاکستان پر …

Show Buttons
Hide Buttons