وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر آزربائیجان اور اپنے بیلاروس کے ہم منصب سے ملاقات کی۔
آزربائیجان کے ہم منصب Jeyhun Bayramov سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے پاکستان کے متاثرین سیلاب کیلئے آزربائیجان کی فراخدلانہ امداد کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو نے کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے آزربائیجان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کشمیریوں کے منصفانہ اور جائز نصب العین کیلئے آزربائیجان کی مسلسل حمایت پر وزیر خارجہ Bayramov کا شکریہ ادا کیا۔