انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے پاکستان میں متاثرین سیلاب کے لئے آج امداد روانہ کی۔
اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارتخانے کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ انڈونیشیا کی حکومت پاکستان میں متاثرین سیلاب کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلئے عالمی برادری کے ساتھ شامل ہوگئی ہے۔ انڈونیشیا نے ادویات، خیموں، کپڑوں، کمبل، سلیپنگ بیگز، مچھردانیوں اور جنریٹرز کی صورت میں امداد کے دو خصوصی طیارے بھیجے ہیں۔انڈونیشیا کے صدر نے دس لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے اور ایک طبی ٹیم پاکستان بھیجنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔