بیجنگ وقت کے مطابق 27 ستمبر کی صبح سات بج کر پچاس منٹ پر چین نے لانگ مارچ 6 کیریئر راکٹ کے ذریعے”ایک راکٹ تین سیٹلائٹس” کےانداز میں تجرباتی سیٹلائیٹ نمبر16 A/B اور تجرباتی سیٹلائٹ نمبر17 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا۔
سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوئے اور لانچنگ کا عمل مکمل طور پر کامیاب رہا۔ سیٹلائٹس کا یہ گروپ بنیادی طور پر زمین کی مردم شماری، شہری منصوبہ بندی اورآفات سے بچاؤ اور تخفیف آفات کے لیے استعمال ہوگا۔ یہ مشن لانگ مارچ سیریز کی کیریئر راکٹ کی 440ویں پرواز ہے۔