تازہ ترین

سیاحت کا مستقبل محفوظ بنانے اور اس شعبے کے فروغ کے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے چند برسوں کے دوران سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے، پائیدار بنیادوں پر اس شعبے کا مستقبل محفوظ بنانے اور بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم سیاحت کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ اپنے ملک کی اقتصادی خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ترجیحات طے کرنےکے اپنے عہد کی تجدید کی جا سکے، پاکستان اپنےشاندار مناظر، تنوع اور قدیم تہذیبوں کی بھرپور تاریخ کی وجہ سے دنیا میں پرکشش اور منفرد سیاحتی مقامات کا حامل ہے، ہمارے ملک میں مذہبی سیاحت کی کشش بھی ہے۔

انہوں نےکہا کہ سیاحت لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک لازمی ذریعہ ہے اور یہ یقینی طور پر متعلقہ اور مقامی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات کی بہتری سے منسلک ہے جس سے پورے ملک کو مختلف پہلوؤں سے فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت زرمبادلہ کمانے، روزگار پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کا ایک ذریعہ ہے، بلاشبہ اس سے ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں میں ہم آہنگی بھی پیدا ہوتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ چند سالوں کے دوران اس شعبے پر توجہ مرکوز کی ہے، جیسا کہ اس سال کا موضوع سیاحت پر ازسرنو غور کرناہے، اب ہمارے پاس اس شعبے کے بارے میں دوبارہ غور کرنے کا موقع ہے جو دنیا کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ سب سے پہلے کوویڈ 19 کی وبا سے متاثر ہوا اور اب یہ تباہ کن سیلاب سے بری طرح متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے اور اس کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نئی حدود طے کرنے کے لیے طویل المدتی سٹریٹجک منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ محفوظ سیاحت پر خصوصی توجہ کے ساتھ پروگرام تیار کیے جائیں، مجھے یقین ہے کہ حکومت نچلی سطح سے صنعت کو دوبارہ شروع کرکے چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،اس کے علاوہ بحران سے نکلنے اور بہتر انداز میں تعمیر نو کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون اور اشتراک کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور امریکہ دونوں نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا کبھی اعلان نہیں کیا۔چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے نام نہاد دورہ چین کے بارے …

Show Buttons
Hide Buttons