انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کے لئے پہلی امدادی پرواز کراچی پہنچ گئی

انڈونیشیا سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے پہلی امدادی پرواز منگل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق امدادی سامان پر مشتمل یہ کھیپ سندھ کے صوبائی وزیر محنت سعید غنی، سندھ کے صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ساجد جوکھیو، انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو اور قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو کے علاوہ نیشنل ڈیزائنر منیجمنٹ اتھارٹی اور وزارت خارجہ نمائندوں نے وصول کی۔

پاکستان نے انڈونیشیا کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس …

Show Buttons
Hide Buttons