اے ڈی بی کی پاکستان کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث درپیش بحران میں کمی لانے کے لئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بینک کے صدر Masatsugu Asakawa نے اس بات کی یقین دہانی ایشیائی ترقیاتی بینک کے 55ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کرائی۔پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران ہونے والے غیرمعمولی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پہلے ہی پاکستان میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کے باعث حکومت پاکستان کی ہنگامی امداد کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے چکا ہے۔ Asakawa نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہیں اور ایشیائی ترقیاتی بینک اس قدرتی آفت کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے بارے میں پاکستان سے تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons