وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے وزیراعظم کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔
آج (بدھ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیابی اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی قیادت میں سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی