ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد آج سے شاہی سوگ ختم

ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد آج سے شاہی سوگ ختم ہوگیا، بادشاہت کی سرکاری فرائض پر معمول کی واپسی شروع ہو گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان اور ارکان نے سیاہ ماتمی لباس پہننا بھی ختم کردیا جبکہ سوگ ختم ہونے کے بعد شاہ چارلس کا نیا سائفر جاری ہوگیا، جو سرکاری عمارتوں، ریاستی دستاویزات اور ڈاکخانوں پر استعمال ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کا سائفر کالج آف آرمز نے ڈیزائین کیا۔ سائفر میں C چارلس، R ریکس اور III کاسائن چارلس تھری کا اظہار ہے۔ نئے سائفر کے الفاظ سونے سے بنائے گئے ہیں۔

بکنگھم پیلس نے شاہ چارلس کا نیا مونوگرام بھی جاری کردیا ہے جبکہ آج رات 8 بجے شاہی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی مدت بھی ختم ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پیک سے پاکستانی معیشت کی قسمت بدلے گی، وزیر منصوبہ بندی

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساری دنیا کی …

Show Buttons
Hide Buttons