وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےشہزاد خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیردفاع بننے پربھی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو عربی زبان میں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیابی اور سعودی عرب کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔
واضح رہے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز تین شاہی احکامات جاری کیے جن میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیر اعظم مقرر کرنا اور کونسل کی تشکیل نو شامل ہے۔