تازہ ترین

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری: مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 24 گھنٹوں میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز سے نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جس کی آڑ میں گزشتہ روز ایک جب کہ آج دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کشمیری نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔ والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی پیراملٹری فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons