دور دراز دیہی علاقوں میں عرصہ دراز سے بند ڈاک خانے جلد دوبارہ کھولے جائیں گے، وفاقی وزیر اسعد محمود

دور دراز دیہی علاقوں میں عرصہ دراز سے بند ڈاک خانے جلد دوبارہ کھولے جائیں گے، وفاقی وزیر اسعد محمود

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا فوری حل موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سابق حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں اور منفی سوچ کے باعث ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے تاہم ماضی کے دئیے گئے شدید بحرانوں کے باوجود ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت العلماء اسلام کے رہنمائوں پر مشتمل مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان وفود میں جمعیت کے کارکنان اور سائلین بھی شامل تھے۔ جمعیت العلماء اسلام کے ان رہنمائوں میں مردان سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل مولانا امانت شاہ حقانی ، فاٹا سے جمعیت کے سیکرٹری مالیات مولانا شمس الدین آفریدی سمیت وانا ، مردان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی پنجاب سے جمعیت کے قائدین کارکنان اور سائلین کی کثیر تعداد شامل تھی۔

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کا ہر لمحہ عوامی خدمت کیلئے وقف ہے اور وہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے وفود کو بتایا کہ اپنی وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی انہوں نے خالی آسامیوں کو پر کرنے کی ہدایت کی تاکہ بے روزگاری کا عملاً خاتمہ ہو سکے اور تعلیم یافتہ نوجوان برسر روزگار آسکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دور دراز دیہی علاقوں میں عرصہ دراز سے بند ڈاکخانے جلد دوبارہ کھولے جائیں گے۔

انہوں نے وفود کو بتایا کہ حالیہ سیلاب کے دوران سب سے زیادہ اہم اور فوری خدمات ان کی وزارت اور اس کے ذیلی ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے انجام دیں تاکہ متاثرہ سڑکیں فی الفور بحال ہوں سکیں اور ٹریفک ہمہ وقت جاری و ساری رہ سکے۔ پارٹی وفود اور سائلین علاقہ نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مساعی جمیلہ کو بے حد سراہا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons