بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال مقرر

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال مقرر

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی۔

صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے۔ عمر کی حد کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بےروزگار نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے پر اراکین اسمبلی کئی بار آواز اٹھائی تھی۔

صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بے روزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے لئے اپلائی کریں۔ حکومت بےگاری کا مسئلہ ترجیحی بنادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons