تازہ ترین
اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت، دفاع کی صلاحیت بڑھے گی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت، دفاع کی صلاحیت بڑھے گی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت سے دفاع کی صلاحیت بڑھے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر 79 طیارے کو رول آؤٹ کرنے کی تقریب ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔

دونوں طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں جبکہ جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے میں آپریشنل صلاحیت بڑھے گی۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے اور پاکستان کے لئے ایک مضبوط میری ٹائم دفاع اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری حدود کی حفاظت و دفاع کی صلاحیت بڑھے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons