چین میں اقتصادی نظام کی اصلاحات کے دوران حاصل کردہ کامیابیاں

چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے انتیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں گزشتہ دس سالوں میں چین میں اقتصادی نظام کی اصلاحات کے عمل میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کروایا۔

گزشتہ دس سالوں میں مارکیٹ کے اداروں کے متحرک پن کی موثر طور پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ذاتی کاروباری اداروں کے لیے کاروباری ماحول سازگار بنایا گیا۔ چھوٹے کاروبار کے حوالے سے معشیت کے حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مارکیٹ کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔ اقتصادی سرگرمیوں میں مارکیٹ کا کردار اہم سے اہم تر ہو رہا ہے اور اس عرصے میں ایک طاقتور اندرونی مارکیٹ بھی وجود میں آگئی ہے۔

 بہتر حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت کے بڑے اشاریوں میں نئی کامیابیاں مل رہی ہیں ۔روزگار، صنعت، سرمایہ کاری، کھپت، ماحولیاتی تحفظ اور خطوں کی ترقی سمیت مختلف شعبوں کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے والا میکرو کنٹرول نظام بہتر ہورہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons