سمندری طوفان “آئن” امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ریاست کے لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ریاست میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔
امریکی ریاست میں سمندری طوفان کے باعث آندھی اور حادثات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ اسکول بند اور فلائٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔