پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں: جنرل ندیم رضا

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں: جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کی بحالی کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے یہ بات اصغر خان پی اے ایف اکیڈمی میں آج (جمعرات) گریجویٹس کی 146ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت بہتر تعلقات کاخواہشمند ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ انہوں نے کہا ہماری مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کورس کے شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے خود کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پابندیاں شام میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرمیوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اقوام متحدہ

شام کے لیےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے ملک میں آنے والے تباہ …

Show Buttons
Hide Buttons