وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے کے مختلف شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی سے ملاقات میں لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ منصوبے مبارک سنٹر میں دبئی گروپ کی بڑی سرمایہ کاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر اماراتی سفیر نے پنجاب حکومت سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے بھی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔