تازہ ترین
گلوبل انوویشن انڈیکس میں چین کی مسلسل ترقی

گلوبل انوویشن انڈیکس میں چین کی مسلسل ترقی

مقامی وقت کے مطابق انتیس تاریخ کو جنیوا میں عالمی تنظیم برائے املاک حقوق دانش نے “گلوبل انوویشن انڈیکس 2022” جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق اختراع کے شعبے میں چین نے حالیہ عرصے میں نمایاں ترقی کی ہے۔ سال 2022 کی جاری کردہ فہرست میں چین گیارہویں نمبر پر آچکا ہے۔ سوئٹزرلینڈ، امریکہ، سویڈن، برطانیہ اور ہالینڈ پہلے پانچ ممالک میں شامل ہیں۔ ابھرتی ہوئی معیشتوں نے اپنی مضبوط کارکردگی کو برقرار رکھا ہے۔

عالمی تنظیم کے  ڈائریکٹر جنرل دارین تانگ نے پریس کانفرنس میں چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی قبل چین اس فہرست میں 34ویں نمبر پر تھا۔ آج چین تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ چین کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حاصل کردہ کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اختراع کو ترقی کے انجن کے طور پر سمجھتا ہے اور اسے نمایاں اہمیت دیتا ہے۔ چینی حکومت بھی دانشورانہ املاک کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

طویل المدتی اقتصادی بہتری کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی: وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ طویل المدتی اقتصادی بہتری کیلئے آئندہ …

Show Buttons
Hide Buttons