تازہ ترین
عالمی برادری کو ترقیاتی امور پر توجہ دینی چاہیئے، اقوام متحدہ میں چینی نائب مندوب

عالمی برادری کو ترقیاتی امور پر توجہ دینی چاہیئے، اقوام متحدہ میں چینی نائب مندوب

اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل مندوب ڈائی بِنگ نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی سماجی ترقی سے متعلق عام بحث سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ تعاون کے ذریعےترقیاتی امور پر توجہ دی جائے۔

ڈائی بِنگ نے کہا کہ ترقی امن و استحکام کی بنیاد ہے اور معاشی و معاشرتی مسائل کے حل  اور عوام کی خوشحالی کے لئے لازم ہے۔ تاحال کووڈ۔19 کی وباء علاقائی تنازعات، خوراک، توانائی، موسمیاتی بحران کے تناظر میں عالمی معیشت کی بحالی کو مشکلات درپیش ہیں اور 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد میں بھی چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ عالمی برادری کو اتحاد و تعاون کی مضبوطی سے ترقیاتی امور پر توجہ دینی چاہیئے۔

ڈائی بِنگ نے واضح کیا کہ ہر ایک ملک کے اپنے اپنے قومی تقاضے اور ترقیاتی معیار ہے۔ لہذا اسے آزادانہ اپنا ترقیاتی راستہ منتخب کرنے کا حق ہے۔ عالمی برادری کو ہر ایک ملک کے ترقیاتی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیئے اور بالادستی کی مخالفت کرنی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی

آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے دوسری عالمی ٹیسٹ چیمپیئن …

Show Buttons
Hide Buttons