تازہ ترین
افغانستان میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں 23 طلباء جاں بحق

افغانستان میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں 23 طلباء جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشتِ برچی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خود کش حملہ آور نے افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آکر اب تک 23 طلباء جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں اکثریت طالبات کی ہے جب کہ 27 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی دہشت گرد گروپ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں ہزارہ برادی پر ہونے والے اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں نے قبول کی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

Show Buttons
Hide Buttons