غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی ٹکسال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر والے دو نئے سرکاری سکوں کی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔
سکوں پر بادشاہ سوئم کی تصویر مجسمہ ساز مارٹن جیننگز کی جانب سے بنائی گئی ہے، منظر عام پر آنے والے سکوں میں ایک 5 پاؤنڈ کا یاد گاری سکہ ہے جبکہ دوسرا سکہ 50 پینس کا ہے۔