وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماحول دوست اور کم لاگت میں بجلی پیدا کرنے کیلئے سرکاری شعبے میں 2 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل شمسی توانائی منصوبے کی اصولی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم نے ڈیزل اور فرنس آئل جیسے مہنگے درآمدی ایندھن کی جگہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی تنصیب کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر فوری منتقل کیا جائے۔