مالیاتی پالیسی میں تعاون پائیدار اور مؤثر اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، وزیرخزانہ

مالیاتی پالیسی میں تعاون پائیدار اور مؤثر اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالیاتی پالیسی میں تعاون پائیدار اور مؤثر اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

وہ آج (ہفتہ) اسلام آباد میں سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جنہوں نے انہیں ملک کی معاشی بحالی کیلئے کیے گئے مالیاتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے بہترین عالمی تجربات کے مطابق ڈیجیٹل بینکاری متعارف کرانے پر سٹیٹ بینک کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے ادائیگی کے پہلے نظام راست کی تعریف کی، انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام کیلئے بھی سٹیٹ بینک کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں ملک کے اقتصادی استحکام اور ترقی کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ کو پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مالیاتی پالیسی کے مقاصد کے مطابق مختلف معاشی پالیسی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے مطابق اقتصادی بحالی کے عمل کی حمایت کیلئے مکمل پُرعزم ہے اور وزیر خزانہ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons