تازہ ترین
چین کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستان کی قومی یادگار پر حیرت انگیر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، چینی سفیر

چین کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستان کی قومی یادگار پر حیرت انگیر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، چینی سفیر

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستان کی قومی یادگار پر حیرت انگیر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں چینی سفیر نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں زیرو پوائینٹ پر پاکستان کی قومی یادگار ( مونومنٹ) کو روشن کرتے حیرت انگیز لائٹ شو! کا نظارہ اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اپنی منفرد دوستی پر بہت فخر ہے!۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں پاک چین دوستی زندہ باد بھی لکھا اور لائٹ شو کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے قومی یادگار کو خوبصورت روشنیوں سے مزین گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons