اسپین کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 29 افراد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اُس کشتی میں 34 افراد سوار تھے۔ کشتی میں سوار 29 افراد آخری اطلاعت آنے تک لاپتہ ہیں، جبکہ ایک مسافر کو بچا لیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افریقہ سے آنے والی یہ کشتی جزائر کینیری کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔