وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے چین کی فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے چینی دوست پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امداد کا کل حجم 400 ملین سے بڑھ کر 644 ملین چینی یوآن ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم چین کی حکومت، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا، چینی صوبوں اور پیپلز لبریشن آرمی کے تعاون کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔