عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں کمی

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1666ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 171روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 46 ہزار300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر ایک لاکھ 25ہزار429 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons