پاکستان اور اقوام متحدہ آج جنیوا میں سیلاب متاثرین کی فوری امدادکی اپیل کا اجراء کرینگے

حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ ملک میں سیلاب کی صورتحال کے ضمن میں ضروریات کے تازہ تخمینے کی بنیاد پرآج جنیوا میں مشترکہ طور پر اَسی کروڑ ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کا اجراء کر رہے ہیں۔

اس موقع پر تقریب میں حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے قریبی اشتراک سے تیار کیا جانیوالا سیلاب کی امدادی کارروائیوں کانظرثانی شدہ منصوبہ پیش کیا جائے گا۔منصوبے میں تباہ کن سیلابوں سے متاثر ہونے والے عوام کو ضروری معاونت فراہم کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان اس موقع پر شریک ہوں گی جبکہ منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال ،اقتصادی امور کے وزیر ایاز صادق اور خارجہ امور کی وزیر مملکت حناربانی کھر اسلام آباد سے آن لائن شرکت کریں گے۔

انسانی بنیادوں پر امداد کے امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروزآدھنام گبریسیس کے علاوہ پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیئس اقوام متحدہ کی نمائندگی کریں گے۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاوہ قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال میں امدادی کام کرنے والی انسانی تنظیمیں اوراقوام متحدہ کے مختلف ادارے شرکت کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons