تازہ ترین

معروف گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے27 برس بیت گئے

معروف گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے لیکن ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

مسعود رانا ہر قسم کے گیت گانے میں مہارت رکھتے تھے۔ دل موہ لینے والی اور فلمی گیتوں میں اپنی مخصوص دلگداز آواز کا جادو جگانے والے مسعود رانا کو 1962ء میں فلم “انقلاب” میں گانے کا موقع ملا لیکن 1964ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈاچی’ کے گیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا-

مسعود رانا نے اُردو اور پنجابی فلموں کے لئے 550 سے زائد گیت گائے اور 33 برس تک اپنی پُرسوز آواز کا جادو جگایا۔ معروف گلوکار مسعود رانا 4 اکتوبر 1995ء کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے، لیکن ان کے گائے ہوئے گیت مداحوں کے کانوں میں آج بھی رس گھول رہے ہیں.

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons