اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیدیا

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیدیا

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی لیگل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی بڑھ گئی جب اس نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کئے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان محرکات سے قطع نظر ریاستی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا ہے جس کا مقصد مغربی اور جنوبی پاکستان میں ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کے ذریعے دائیں بازو کے انتہا پسند گروپوں اور انتہا پسند نظریات کے ذریعے پھلائی جانے والی دہشت گردی سے نمٹا جائے کیونکہ گزشتہ سال دہشت گردی کی روک تھام کےلئے عالمی حکمت عملی میں اس پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب …

Show Buttons
Hide Buttons