تازہ ترین
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لئے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔

قومی اسکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ سیریز میں پاکستان اور بنگلادیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم شرکت کررہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سہہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons