افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لئے انسانی امداد کے سامان پر مشتمل چھ ٹرک افغان حکام کے حوالے کئے گئے

افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لئے انسانی امداد کے سامان پر مشتمل چھ ٹرک افغان حکام کے حوالے کئے گئے

جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لئے انسانی امداد کے سامان پر مشتمل چھ ٹرک منگل کو افغان حکام کے حوالے کیے گئے۔

پاک افغان تعاون فورم کے زیر اہتمام امدادی سامان میں 17.5 ٹن کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، بستر اور طبی سامان شامل تھا۔ الخدمت فاؤنڈیشن اور افغان ہلال احمر کی جانب سے عطیہ کردہ سامان خرلاچی بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

حوالگی کی تقریب میں جنوب مغربی علاقہ کے سربراہ مولوی الیاس خیل ناصری اور صوبہ پکتیا کے سربراہ مفتی غلام سرور سمیت افغان ہلال احمر کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن آف پاکستان کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی جن میں الخدمت فاؤنڈیشن کے پی کے آفس کے ایس پی ایم محمد وسیم اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کرم الیاس بنگش بھی موجود تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

قوم تھیلیسمیا کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے تعاون کرے: مریم اورنگزیب

اطلاعات ونشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ تھیلیسمیا …

Show Buttons
Hide Buttons