تازہ ترین
امریکہ میں سمندری طوفان "ایان" سے متاثرہ شہری مختلف مشکلات سے دوچار

امریکہ میں سمندری طوفان “ایان” سے متاثرہ شہری مختلف مشکلات سے دوچار

سی این این کی 6 تاریخ کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان “ایان” سے امریکہ میں 131 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

فلوریڈا میں کچھ شدید متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو نہ صرف اپنے عزیز و اقارب کی جدائی برداشت کرنا پڑی ہے بلکہ اپنے گھر بار کی تباہی کی بھی تکلیف سہنا پڑی ہے۔ متاثرہ عوام امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے سست ردعمل پر مایوس اور غیر مطمئن ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 7 تاریخ تک، فلوریڈا میں ایک لاکھ چالیس ہزار متاثرین بدستور بجلی سے محروم ہیں۔ ریاست کے انتہائی متاثرہ علاقوں میں بہت سے اسکول اب بھی بند ہیں۔ کچھ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت نے اس آفت کے بعد ایک ڈیزاسٹر ریلیف سینٹر قائم کیا ہے لیکن امداد کے لئے درخواست دینے کا عمل طویل اور مشکل ہے۔

فلوریڈا کی رہائشی میری نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے موٹل روم حاصل کرنے کے لئے ایک ہفتہ قبل آن لائن درخواست دی تھی لیکن ابھی تک انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور انہیں رابطے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر متعدد تقریبات، سیمینارز اور واکس کا اہتمام

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر متعدد تقریبات، سیمینارز اور واکس کا اہتمام

ملک بھر کے تعلیمی اداروں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کاز کے …

Show Buttons
Hide Buttons