تازہ ترین
پاکستان میں کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کا 100دنوں سے محفوظ آپریشن جاری

پاکستان میں کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کا 100دنوں سے محفوظ آپریشن جاری

چائنا تھری گورجز کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن 100 دنوں سے محفوظ اور مستحکم کام کر رہا ہے۔

اس پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1.537 بلین کلو واٹ گھنٹہ ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کی سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ ہے، اور تمام یونٹس اس سال 29 جون کو شروع کیے گئے تھے۔ 7لاکھ 20 ہزار کلوواٹ کی کل نصب صلاحیت کے ساتھ یہ پلانٹ پچاس لاکھ مقامی لوگوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے اور اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ پینتیس لاکھ ٹن کی کمی متوقع ہے۔


چائنا تھری گورجز گروپ ان ممالک کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی پیداواری صلاحیت کے تعاون میں مکمل طور پر حصہ لیتا ہے جہاں یہ منصوبے واقع ہیں۔ گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ گروپ پن بجلی، ہوا سے بجلی پیدا کرنےاور شمسی توانائی جیسی صاف توانائی کی ترقی اور استعمال کو فعال طور پر فروغ دے گا، اور کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تین منصوبوں میں حصہ لے کر “بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کوعملی جامہ پہنائے گا۔

گروپ کے مطابق مقامی معیشت اور معاشرے کی سبز ترقی کے حوالے سےخدمات سرانجام دیتے ہوئے صاف اور سستی بجلی فراہم کی جائے گی ۔رواں سال جون کے وسط سے شدید بارشوں نے پاکستان میں ایک غیر معمولی موسمیاتی آفت کو جنم دیا ہے اور تھری گورجز گروپ نے اپنے منصوبے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور پاکستان میں سیلاب سےمتاثرہ لوگوں کے لیے رقم بھی عطیہ کی ہے۔ چائنا تھری گورجز کارپوریشن کا مقصد تعمیر نو کے حصول میں پاکستان کی مدد کرنا ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا روابط میں اضافے کے ذریعے علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نے تیز رابطہ کاری کے ذریعے خطے کی ترقی کو فروغ دینے کےعزم کا …

Show Buttons
Hide Buttons