اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جنوبی ایشیا اورمشرق وسطیٰ میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قانونی کمیٹی میں قومی اوربین الاقوامی سطح پر قانون کی عملداری کےموضوع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامرخان نے کہاکہ حق خودارادیت عالمی نظام کابنیادی ستون ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ خصوصاً سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لئے اپنی منظور کی گئی قراردادوں پر عملدآمد کے لئے اپنا اثر و رسوخ بروئےکار لائے۔