تازہ ترین

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کی قیادت میں کابینہ کی حمایت کی شرح میں ریکارڈ کمی

نو اکتوبر کو جاپان کی کیودو نیوز کی طرف سےجاری کردہ تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق، جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی قیادت میں کابینہ کی حمایت کی شرح ان کےاقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایک نئی کم ترین سطح پرپہنچ گئی، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 5.2 فیصدی پوائنٹس کم ہو کر 35 فیصدہو گئی۔

4 اکتوبر کو فومیو کشیدا کے جاپان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے کی پہلی سالگرہ ہے۔ 8 اور 9 تاریخ کو، کیودو نیوز نے قومی رائے عامہ پر مشتمل ٹیلی فونک سروے شروع کیا۔ نتائج کے مطابق 35 فیصد جواب دہندگان نے موجودہ کابینہ کے لیے حمایت کا اظہار کیا تاہم مخالفت کی شرح 48.3 فیصد تھی، جس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.8 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

اس سروے میں رائے دینے والے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے غیر مطمئن تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی سے وہ “شدید متاثر” یا “کچھ حد تک متاثر” ضرور ہوئےہیں۔ حال ہی میں جاپانی کرنسی ین کی قدرمیں کمی اوربین الاقوامی صورتحال جیسے عوامل سے متاثر ہونے کے باعث جاپانی مارکیٹ میں خوراک، روزمرہ اشیائے ضروریہ، پانی، بجلی اور گیس کی قیمتیں مختلف حد تک بڑھ گئی ہیں۔ 

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons