پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چین، پاکستان میں توانائی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے۔
تھر کول مائنز کے فیزٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کی خوشحالی کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں چین پاکستان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے علاوہ روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 90ملین امریکی ڈالرز فراہم کئے ہیں، جبکہ چینی حکومت آزمائش کی ہرگھڑی میں پاکستانی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔