آئی سی سی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فارمیٹ کی بہترین اوپننگ جوڑی قرار دے دیا.
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ٹاپ اوپپنگ بلے بازوں کی فہرست جاری کردی۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ تھری میں موجود دو پاکستانی اوپنر بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم کو بہترین اوپننگ جوڑی قرار دیا ہے۔ کپتان بابر اعظم اور اسٹار کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی دوسرے اوپننگ جوڑی کے مقابلے میں ایک ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کے اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ تھری اسکورر میں شامل تھے۔