صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں ڈینگی کے 351 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے مطابق کراچی میں 247، حیدرآباد 54، میرپورخاص 19، شہید بےنظیرآباد 16، سکھر 12 جبکہ لاڑکانہ شہر میں ڈینگی وائرس سے 9 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں ڈینگی وائرس سے اب تک 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔