تازہ ترین

مغرب نے بیلاروس کو جنگ میں گھسیٹنے کے لیے یوکرین کو اکسایا، بیلا روس کے صدر لوکاشینکو

دس اکتوبر کو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلاروس کی مغربی سرحدپر بڑھتی ہوئی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے بیلاروس اور روس، ایک مشترکہ فوجی ٹاسک فورس تعینات کریں گے۔

لوکاشینکو نے اس بات پر زور دیا کہ مغرب نے یوکرین کو بیلاروس کی سرحد پر دوسرا محاذ کھولنے کی ترغیب دی۔ وہ بیلاروس کو ایک بے معنی جنگ میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ ایک ہی وقت میں روس اور بیلاروس سے نمٹ سکے۔

اسی دن بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر کرینن نے کہا کہ بیلاروس ہمسایہ ممالک کے ساتھ اس وقت تک جنگ نہیں چھیڑے گا جب تک پڑوسی ممالک بیلاروس کو مشتعل کرنے والے غلط اقدامات نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب میں بیلاروس کی توجہ صرف دفاع پر ہو گی۔  

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons