تازہ ترین

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں پورا کر لیا۔

ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اوپننگ کی، پاکستانی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری ، نیوزی لینڈ کے بولر بریس ویل نے محمد رضوان کو آوٹ کیا وہ صرف 16 رنز بنا سکے، شان مسعود 14، شاداب خان  8، بابر اعظم 21 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 25 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی اننگ میں کوئی چھکا نہیں لگا، پاور ہٹرز افتخار، حیدر علی اور محمد آصف نے 58 گیندیں کھیلی ایک بھی چھکا نہیں لگایا، افتخار نے 27 گیندیں کھیلیں، حیدر نے 11 اور آصف نے 20 گیندوں کا سامنا کیا، تینوں نے آخری اوورز میں بیٹنگ کے دوران صرف چھ چوکے لگائے۔

131 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور بڑی پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں اوپنرز نے 117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری جب فن ایلن کو شاداب خان نے 62 رنز پر آؤٹ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین: چینی و امریکی وزرائے دفاع کے درمیان بات چیت کے حوالے سے امریکی تجویز کو قبول نہیں کرتا ہے:چینی وزارت دفاع

چین: چینی و امریکی وزرائے دفاع کے درمیان بات چیت کے حوالے سے امریکی تجویز کو قبول نہیں کرتا ہے:چینی وزارت دفاع

نو فروری کو، چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تان کھہ فے نے کہا کہ …

Show Buttons
Hide Buttons