سندھ کابینہ نے ایک سال کے لئے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ پرندے معصوم ہیں اور سیلاب میں کافی مر گئے ہیں۔ پرندوں کی افزائش کے پیش نظر کابینہ نے ان کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ کابینہ نے سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن اینڈ مینجمنٹ رولز 2022 کی منظوری دے دی جس کے تحت پرندوں کا شکار نہیں کیا جاسکے گا۔