امریکہ کی جانب سےافغان طالبان پر نئی پابندیوں کا اعلان

امریکہ نے طالبان رہنماؤں کو ویزا کے اجراء پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث طالبان اور دیگر عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔ انٹونی بلنکن نے دیگر ممالک سے بھی طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں پر جبر کے ذمے داروں کے خلاف امریکی اقدامات پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو ملازمتوں کے مکمل انتخاب کی آزادی حاصل نہیں۔ طالبان نےتمام افغانوں کے انسانی حقوق کے احترام کی یقین دہانی کرائی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ نے طالبان پر انسانی حقوق  کا احترام کرنے پر زور بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق پالیسیاں تبدیل کی جائیں۔ انٹونی بلنکن نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر پابندیاں ختم کی جائیں۔ افغان بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جو لوگ ایسی پالیسیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons